چیئرمین واپڈا جنرل (ر) سجاد غنی اپنے عہدے سے مستعفیٰ

0 8

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزارت توانائی کے مطابق واپڈا کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل(ر) سجاد غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔

وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.