سینیٹ کا اجلاس 21 جون کو دوپہر 12:30 بجے طلب کرلیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوگا سینیٹر سلیم مانڈوی والا فنانس بل 2025 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
دوسری جانب آرٹیکل 73 کے تحت سینیٹ فنانس بل 2025 پر قومی اسمبلی کو سفارشات دے سکتی ہے جب کہ اجلاس کے دوران فنانس بل 2025 پر سفارشات کی منظوری کی قرارداد پیش ہوگی۔علاوہ ازیں فنانس اور ریونیو کی قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو اپنانے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔