ایران پرامن نہ رہا تو آئندہ حملے مزید سخت ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

0 9

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک اور دھمکی دی ہے کہ ایران پرامن نہ رہا تو آئندہ حملے مزید سخت ہوں گے۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو اب امن قائم کرنا چاہئے، ایرانی کی جوہری تنصیبات ختم کردی ہیں، ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے، امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا دنیا کے لیے جوہری خطرہ ختم کردیا، ایران 40سال سے امریکا مردہ باد کے نعرے لگا رہا تھا، ایران خطے میں دہشت گردی کو سپورٹ کررہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ٹیم کے طور پر کام کیا۔وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے اسرائیلی وزیراعظم کو مبارکباد بھی دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں میں ہمیں بہترین کامیابی ملی، ایران کو ہر صورت امن قائم کرنا ہو گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اب یا تو امن قائم ہو گا یا ایران کے لیے ایک ایسا سانحہ ہو گا جو گزشتہ آٹھ دنوں سے بہت بڑا ہو گا، یاد رکھیں کہ ابھی بہت سارے اہداف ایسے ہیں جنھیں نشانہ نہیں بنایا گیا، آج رات ہم نے سب سے مشکل ہدف کو نشانہ بنایا لیکن اگر امن قائم نہیں ہوتا تو ہم دیگر اہداف کو درستی، رفتار اور کامیابی سے نشانہ بنائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.