جنوبی لبنان کے علاقے الحلوا کیمپ میں مارٹر گولوں کے پھٹنےکی اطلاعات

0 116

ایران پریس نے لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے جنوبی لبنان کے علاقے الحلوا کیمپ میں مارٹر گولوں کے پھٹنے اور دھماکے کی خبر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی میں الحلوا کیمپ میں فتح تنظیم اور کچھ دوسرے گروہوں کے درمیان لڑائی میں 11 افراد ہلاک اور 60 دوسرے زخمی ہوگئے تھے اور عمارتوں کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

جنوبی لبنان کے علاقے صیدا میں فلسطینی پناہ گزینوں کا کیمپ قائم ہے اور موجودہ حالات میں الحلوا کیمپ کے اندر فلسطینی گروہوں کے درمیان جھڑپیں مشکوک ہیں اور انہیں اسلامی مزاحمت کے خلاف صیہونی سازش قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.