امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور ویتنام کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں ویتنام کی تمام درآمدات پر 20 فیصد ٹیرف عائد ہوگا، امریکا کو تجارت کیلئے ویتنام کی منڈیوں تک مکمل رسائی حاصل ہوگی۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنی مصنوعات ویتنام میں صفر ٹیرف پر فروخت کریں گے، ویتنام کسی بھی ٹرانس شپنگ پر 40فیصد ٹیرف ادا کرے گا ، یہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ایک عظیم معاہدہ ہوگا۔