300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، 400 یونٹ تک بڑھانے کی درخواست کروں گا،کامران ٹیسوری
وزیراعظم سے ملاقات میں کافی چیزوں پر اتفاق ہوا، ڈالر 300 سے نیچے آئے گا، اب وفاقی وزرا خود تاجروں سے ملاقات کے لیے کراچی تشریف لائیں گے۔
آرمی چیف کےاقدامات سے عوام اور کاروباری طبقے کا اعتماد بڑھا ہے،ملک میں جلد بڑی سرمایہ کاری ہوگی ، آرمی چیف کے اقدامات کے بعد ڈالر 20 سے 25 روپے سستا ہوگیا۔
کراچی کے ساتھ جو ظلم ہورہا ہے،اس کی مثال نہیں ملتی، بزنس کمیونٹی اور صنعت کار پر اب ظلم برداشت نہیں ہوگا، کوئی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے پیسے دے کر نقشہ پاس نہیں کرائےگا۔
آئی پی پیز کے معاملے پر ان ممالک کے سفیروں کو بلا کر تفصیلات بتایئں اور حقائق سامنے رکھے، ، ڈالر 295 ، 298 ،300 سے اوپر نہیں جائے گا، سسٹم اور مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ضرور ہوگا۔