شیخ ناصری کی سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

0 5

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) کی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندہ خصوصی حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات،اہم امور پر بات چیت تفصیلات کے مطابق نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) کے نمائندہ خصوصی اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (دام ظلہ) کے عراق میں نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید مجتبیٰ حسینی سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں بزرگ علماء کے نمائندوں نے علمی و دینی تعاون، حوزوی رابطوں کے فروغ، اور عصرِ حاضر میں امت کی فکری رہنمائی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ یعقوبی (دام ظلہ) کی جانب سے رہبرِ معظم اور ان کے مشن کے ساتھ مکمل یکجہتی اور دعائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔یہ ملاقات موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں شیعہ قیادت کے درمیان ہم آہنگی اور وحدت کی علامت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.