پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 195 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 342 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔