عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی،علیمہ خان

0 7

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی۔اے ٹی سی راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں، 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں، ان کیلئے تمام قیدی والی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی قید ایک عام قیدی سے بھی سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کتابیں بند کر دی گئیں، بچوں سے ملاقات نہیں کرا رہے، عمران خان وہ قید کاٹ رہے ہیں جو پاکستان میں آج تک کسی نے نہیں کاٹی۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 26 ایم پی ایز کو ڈی سیٹ کر کے وہ سیٹیں نوازشریف کو دی جا رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی نے تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دی ہیں، پلان کے مطابق 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں گے۔

علیمہ خان نے مزید بتایا کہ بانی نے کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہی کیا ہے، آپ ویسے ہی قوم کو آگاہ کر دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.