5 اکتوبر احتجاج کیس، حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

0 8

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔

پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.