محرم الحرام،کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس جزوی طور پر معطل

0 113

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں بی آر ٹی اور پیپلز بس سروس کی سرگرمیاں جزوی طور پر معطل کر دی گئی ۔ترجمان پیپلز بس سروس نے بتایا کہ 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی (گرین لائن) سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 9 اور 10 محرم کو بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹس بند رہیں گے جبکہ 8 محرم کو 5 روٹس پر سروس جزوی طور پر معطل رہے گی۔بی آر ٹی حکام کا کہنا ہے کہ بس سروس کی معطلی کا فیصلہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس اور عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.