لکی مروت: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و بم برآمد

0 110

محکمہ انسداد دہشت گردی بنوں نے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ترجمان نے بتایا کہ کارروائی گاؤں حرامہ تالہ کے قریب بھٹنی نہر کچی سڑک پر کی گئی، دہشت گردوں سے مقابلہ تقریاً 25 منٹ تک جاری رہا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں وسیم اللہ بھی شامل ہے جبکہ قدرت اللہ بھی مارا گیا، دونوں گنڈی خان خیل لکی مروت کے رہائشی ہیں۔حکام نے کہا کہ ہلاک دہشت گرد ہجرت اللہ عرف ہجرت حرام تالہ گمبیلا لکی مروت کا رہائشی ہے، تینوں دہشت گرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور سپاہی ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے، تینوں دہشت گرد بم دھماکوں، پولیس پرحملوں اور دیگر جرائم میں مطلوب تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.