ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں، تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

0 122

ایف بی آر کو اضافی اختیارات ملنے کیخلاف پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے 19 تاریخ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔کراچی چیمبر آف کمرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کیخلاف کراچی چیمبر، لاہور چیمبر ،سیالکوٹ چیمبر،فیصل آبادچیمبر ، کوئٹہ چیمبر، راولپنڈی چیمبر، پشاور چیمبر سب ایک پیج پر ہیں، 19 جولائی کو پرامن ہڑتال کی جائے گی۔

جاوید بلوانی نے کہا کہ ایک روزہ پر امن ہڑتال کے بعد مرحلہ وارہڑتال کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، کراچی کے سات انڈسٹریل زون مکمل طور پر بند ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوانی وزارت خزانہ نے ایف بی آر کے اضافی اختیارات پر بزنس کمیونٹی سے رابطہ نہیں کیا، وزارت خزانہ فوری ایف بی آر کے اضافی اختیارات 37اے، 37بی اور سیکشن 21 کو واپس لے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.