پریشانیوں میں اللہ تعالیٰ سے رجوع اور اہلبیتؑ کو وسیلہ بنائیں، شیخ ناصری

0 13

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےمصیبت زدہ مؤمنین کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مومنین کسی بھی صورتحال میں مایوسی کا راستہ اختیار مت کریں کیونکہ خداوندقدوس خوشی اور سختی ہر دو صورتوں میں ہمارے ساتھ ہے ہمیں مشکلات، پریشانیوں اور آزمائشوں کے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتےہوئے اہلِ بیت علیھم السلام کو وسیلہ بنانا چاہیے ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے مومنین کو نصیحت کرتے ہوئے دُعا کی اہمیت پر زور دیا اور کہا ہے کہ مومنین دُعاء مانگنے کیلئے خصوصی اہتمام کریں کیونکہ دُعا ہی مومن کا سب سے بڑ اہتھیار ہے۔اس حوالے سے قرآن میں خدا وند قدوس نے ارشاد فرمایا کہ وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ(اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا)۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےدُعا کی قبولیت کے حوالے سے مجرب عمل بتاتے ہوئے فرمایا کہ جو حضرات توفیق رکھتے ہوں، وہ دو رکعت نمازِ حاجت ادا کریں اور اس کا ثواب حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کو ہدیہ کریں،اس کے بعد حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی تسبیح پڑھیں اور اس کا ثواب بھی حضرت ابو الفضل علیہ السلام کو ہدیہ کریں۔پھر 132مرتبہ یہ جملہ پڑھیں”يا كاشف الكرب عن وجه أخيك الحسين اكشف كربي بحق أخيك الحسين”۔یہ عمل ایک مجرّب ہے جو ان شاء اللہمصیبتوں کو دور کرکے بلاؤں کو ہٹادے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.