پاکستانی سیاست میں امریکا کوئی مداخلت نہیں کر رہا؛ سینیٹر کرس وین

0 151

یہ پاکستانی عوام کا اختیار اور ان کی مرضی ہے کہ وہ کس قیادت کا انتخاب کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں، ڈیمو کریٹک پارٹی

امریکا پاکستان کے اچھے تعلقات دنیا کے امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے، امریکا کے پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کا ضامن ہوگا۔

امریکی حکومت اس وقت پاکستان کے ساتھ انتہائی مضبوط دو طرفہ تعلقات کی خواہاں ہے جس کی ایک مثال پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔

امریکی سینیٹر نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کی فراہمی پر دعویٰ کیا کہ امریکا نے اس بات کو یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا جس پر آئی ایم ایف پاکستان کے لیے ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.