نائیجریا میں کشتی حادثے میں 26 مسافر ہلاک، کئی افراد لاپتا
نائیجریا کے شمال وسطی علاقے میں موجود مصنوعی جھیل میں مسافربردار کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہو گئے ہیں، تین ماہ کے دوران کشتی الٹنے کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔
کشتی پر خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے، مسافر مصنوعی جھیل پر کشتی کے ذریعے اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے۔
حکام کی جانب سے 26 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جس میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں سوار 30 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔