عراق، ترکی، سعودیہ، امارات کو ملانے والی تجارتی راہداری کےآغازکا اعلان
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کے روز عراق، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ علاقائی ریلوے اور بندرگاہ کی راہداری کے آغاز کا اعلان کیا۔اردگان نے نئی دہلی میں G20 سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک پریس بریفنگ کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ بندرگاہ اور ریلوے کوریڈور منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے مطابق کام کرے گا۔
ترک صدر نے تصدیق کی کہ تجارتی راہداری سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگی جو عراق سے ہوتی ہوئی ترکی تک پھیلے گی، اس اقدام کا مقصد ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کو بڑھانا اور سامان اور اشیاء کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سڑکوں، بندرگاہوں اور ریلوے کا ایک نیٹ ورک ہے جس میں 100 سے زیادہ ممالک شامل ہیں۔
فروری میں، ارجنٹائن نے اعلان کیا کہ وہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ہو جائے گا تاکہ بیجنگ سے مختلف منصوبوں کی مالی اعانت کے لیے 23.7 بلین ڈالر حاصل کرے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے تجارتی اور سیاسی تعاون بڑھانے کے لیے اسرائیل، بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن اور یورپی یونین کو ملانے والی ریلوے اور شپنگ کوریڈور بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔