2023 کا موسمِ گرما درجہ حرارت کے لحاظ سے شدید ترین قرار

0 182

موسمِ گرما میں درجہ حرارت میں 0.66 ڈگری سیلسیئس زیادہ تھا، 1940 سے ریکارڈ میںعالمی اوسط درجہ حرارت 16.77 ڈگری سیلسیئس سب سے زیادہ ہے،کوپرنیکس سروس

کوپرنِیکس کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ گزشتہ مہینہ عالمی سطح پر سب سے گرم اگست کا مہینہ تھا اور جولائی 2023 کے علاوہ تمام مہینوں سے زیادہ گرم تھا۔

اس موسمِ گرما میں شدید موسمی وقوعات دیکھنے میں جن میں یورپ، شمالی امریکا اور ایشیا میں ہیٹ ویو اور کینیڈا اور یونان میں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات شامل ہیں۔

ماہرین ایٹماسفیئر اور سمندروں کے بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ گرین ہاؤس گیس کے اخراج کو قرار دیتے ہیں اور مقتدر حلقوں سے روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی لانے کے لیے زور دیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.