اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیں،افغانستان کے بیان پر تشویش ہے،دفتر خارجہ

0 113

پاکستان نے افغانستان کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقائق جانتے ہوئے بھی ایسا بیان دینے پر حیرت ہے،اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حدود تعمیرات ہماری خومختاری کے خلاف ہے،چھ ستمبر کو معاملے کے روز پرامن حل کے بجائے افغان فورسز نے فائرنگ کی،افغان فورسز نے نہ صرف انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا بلکہ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،بلا اشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،ہم نے کئی دہائیوں تک افغان عوام کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔

ترجمان نے کہا کہ افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا، پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی ہر گز اجات نہیں دے گا،پاکستان مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین معاملات کو حل کرنے کا حامی ہے،امید ہے افغان حکام پاکستان کی سالمیت کا احترام کرینگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.