ویتنام کی 10 منزلہ عمارت میں آتشزدگی,30 افراد ہلاک اور20 زخمی

0 117

ویتنام کے رہائشی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل کی پارکنگ میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، 3 بچوں سمیت 30 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے ، درجنوں موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

آگ نے دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،امدادی ٹیم نے آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا، 54 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.