یوکرین میں روس کیخلاف مغربی سامراج کو شکست ہوگی، شمالی کوریا

0 141

شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن اپنی بُلٹ پروف ٹرین کے ذریعے غیر معمولی دورے پر روس پہنچ گئے اور صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی۔

شمالی کوریا کے حکمراں نے یوکرین جنگ میں ہر ممکن مدد اور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں مغربی سامراج کے توسیع پسندانہ عزائم کو شکست ہوگی۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کم جونگ اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ ان کا ملک سیٹلائٹ بنانے میں شمالی کوریا کی مدد کرے گا اور دونوں ممالک اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب مغربی ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے شُبہ ظاہر کیا ہے کہ روس اپنی فوجی استعداد بڑھانے کے لیے شمالی کوریا سے ہتھیار اور گولہ بارود حاصل کرنا چاہتا ہے جس کا یوکرین میں استعمال کرے گا۔

روس اور شمالی کوریا نے مغربی ممالک کے ان خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.