بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے اپنے ہی ساتھیوں کو بھون ڈالا

0 133

بھارت میں ایک سال کے دورا ن اہلکاروں کی فائرنگ ہونے والے اہلکاروں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہوگئی

مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ فوجی کیمپ میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے اپنے ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ان اہلکاروں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکار بدحواس ہوکر بھاگنے لگے۔ انھوں نے سمجھا کہ شاید باہر سے کسی نے حملہ کردیا ہے تاہم جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو دو اہلکاروں کو خون میں لت پت پایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.