کورونا کی جائے پیدائش کی تحقیقات کیلئےچین تعاون کرے، عالمی ادارۂ صحت
عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کی جائے پیدائش کی تحقیقات کے لیے آنے والے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دے۔
کورونا وائرس کی ابتدا کہاں سے ہوئی، اس پر تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے چین پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ اگر چین نے رضامندی ظاہر کی تو تفتیش کاروں کو چین کے شہر وہان بھیجا جائے گا جہاں سب سے پہلے کورونا کا کیس سامنے آیا تھا۔
عالمی اداروں اور کئی ممالک نے مہلک کورونا وائرس کی چین کے شہر وہان کی ایک لیبارٹری میں حادثاتی طور پر بننے اور پھر پورے دنیا میں پھیلنے کا شک ظاہر کیا تھا۔