پنڈی پولیس شیخ رشید کو1 ہفتے میں پیش کرے ورنہ ایف آئی آر ہوگی، ہائیکورٹ

0 84

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشیدکی حراست کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی جس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے آر پی او سے سوال کیا کہ شیخ رشید اور ا ن کے ساتھ دیگر دو اشخاص کہاں ہیں، آپ لکھ کے عدالت کو دینگے یا شیخ رشید کو پیش کرینگے؟ عدالت کے پوچھنے پر آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔

جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردارعبدالرازق کےکہنے پرمزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید کے ساتھ گرفتار 2 افراد رہائی کے بعد کیا کہہ رہے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.