آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ پاکستان پہنچے گا

0 110

وزات خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، مذاکرات میں ٹیکس، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی۔

اقتصادی جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ اخراجات میں کٹوتی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اخراجات میں کمی کے پلان پر بھی بات چیت ہوگی، تنخواہیں، پنشن، الاؤنسز منجمد کرنے سمیت افسران کا اسٹاف کم کیا جائے گا جب کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت گیس مہنگی کرنے پر مجبور ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.