پاکستان، سعودی عرب سے 10 ارب ڈالر کے سودے کو حتمی شکل دیے جانے کا منتظر

0 62

سول اور فوجی حکام کی جانب سے مل کر چلائی جانے والی خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) 7 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری ریکوڈک کے حصص میں کرانے پر اور 85 ہزارایکڑ اراضی کی لیز زراعت کےلیے دینے پربھی غور کررہی ہے۔

اس سودے میں سعودی عرب کی بڑی فرم آرامکوکے ساتھ 2023 میں حب میں ریفائنری کی تعمیر کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

مقامی نیوز چینل کے مطابق سعودی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کےلیے گرین فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 کے لیے درکار پالیسی ترغیبات کی منظوری دے دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ سعودی عرب ریکوڈک پروجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کے حصص کی خریداری کےلیے سرمایہ کاری کریگا۔

یہ سرمایہ کاری ایک قابل عمل ٹرانزیکشن ماڈل کے ذریعے سعودی ویلتھ فنڈ کی مدد سے ہوسکتی ہے،ایک اور امکان زرعی کارپوریٹ فارم کےلیے 85 ہزار ایکڑ کی لیز غیرملکی سرمایہ کاروں کو دینا ہے۔

ایس آئی ایف سی اس حوالے سے ایک ٹرانزیکشن پائپ لائن تیار کررہی ہے جس سے ضروری انفراسٹرکچر کے لیے سرمایہ کاری کو تیز کیاجاسکتا ہے۔
پہلی ٹرانزیکشن پہلے ہی کراچی پورٹ ٹرسٹ اور اے ڈی پورٹس کے مابین چلادی گئی ہےاور اس طرح متحدہ عرب امارات اب کراچی کنیٹینر ٹرمینل چلارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.