مودی سرکار کا کریک ڈاؤن، تنقید کرنے والے کئی صحافیوں گرفتار

0 65

مودی سرکار تنقید برداشت نہ کر پائی جس کے بعد دلی پولیس نے صبح سویرے دلی اور ممبئی سمیت ایک ساتھ 35 مختلف مقامات پر مودی سرکار پر تنقید کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

دلی پولیس نے 35 مختلف مقامات پر کارروائی کرتےہوئے مودی سرکار کے شدید ناقد متعدد صحافیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ کئی کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس ضبط کرلیے۔

بھارت میں گرفتار کیے گئے افراد میں صحافی ابھیسر شرما، بھاشا سنگھ، ٹیسٹا سیتلواد شامل ہیں جبکہ دلی پولیس کی جانب سے معروف کامیڈین سنجے راجوا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

دلی اور ممبئی سمیت 35 مختلف مقامات سے گرفتار کیے گئے افراد بھارت میں مودی سرکار کے سخت ناقدین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.