مودی سرکار کا کشمیریوں کےحق پر ڈاکا، لیتھیئم ذخائرفروخت کرنے کا اعلان

0 58

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ریاسی میںمودی کی حکمران جماعت انتخابات سے قبل کشمیر میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 6 ملین ٹن لیتھیئم کے ذخائر فروخت کرنا چاہتی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کی جانب سے کشمیر کے قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال غیر قانونی ہے اور اسے چوری مانا جائے گا۔

معتبر جرید ے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں دریافت ہونے والے لیتھیئم کے ذخائر دنیا کے ساتویں بڑے ذخائر ہیں۔ مقامی آبادی کی لیتھیئم ذخائر کی وجہ سے ممکنہ جبری منتقلی پر شدید تشویش ہے۔

دریافت کیے گئے لیتھیئم ذخائر سیزمک زون 4 میں واقع ہیں جو ماحولیاتی خطرے کے حوالے سے ہائی رسک زون تصور کیا جاتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.