ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ روبوٹ کے ذریعے پتے کی سرجری محض پیسے کا ضیاع ہے،ایک سرجری پر تقریبا پندرہ سو سے دو ہزار ڈالر خرچ آتا ہے جو تقریباً ساڑھے چار سے پانچ لاکھ روپے بنتا ہے۔
نارمل طریقے سے اسی سرجری پر انتہائی کم خرچ آتا ہے،یہ روبوٹک سرجری کا انتہائی غلط اور مہنگا استعمال ہے، پیسے کی فضول خرچی کو روکنے کے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے پیش نظر صورتحال کے باعث روبوٹس کی مزید خریداری کو روک دیا ہے، ایک روبوٹ پر آنے والی لاگت سے کئی چھوٹے بڑے اسپتالوں کی حالت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے،عوام کو مفت و سستی بنیادی صحت کی سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔