190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس،ضمانت خارج ہونےپرعمران کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0 57

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ختم کر دئیے۔

لطیف کھوسہ کی جانب سے پیر کو سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر کو مقرر کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.