کے الیکٹرک کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر سعودی گروپ الجموعیہ کے انویسٹمنٹ ایڈوائزر شان عباس اشعر نے ادارے کو دو ارب ڈالر تک میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔
انہوں ںے کہا کہ شنگھائی الیکٹرک نے ایک ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی تھی تاہم طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب دوبارہ پیشکش کی ہے اس لیے ڈیل دوبارہ ہوگی ہماری خواہش تو ہوگی کہ یہ پیشکش 2 ارب ڈالر تک جائے۔
اگر شنگھائی الیکٹرک کی ڈیل ہوجاتی ہے تو کراچی کے شہریوں کو اس سے بہت فائدہ ہوگا، اس وقت کراچی کی ڈیمانڈ 5 ہزار میگاواٹ ہونی چاہیے تھی، اگر تمام صنعتیں کے الیکٹرک پر منتقل ہوجائیں تو یہ ڈیمانڈ تیزی سے بڑھے گی۔