مودی سرکار میڈیا کو غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگا کرہراساں کرنے لگی

0 111

میڈیا ہاؤس کے بانی پیرابیر پرکایاستھا اورایک نیوز پورٹل کے ہیومن ریسورس کے سربراہ امیت چکرورتی کو انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

نئی دہلی میں بھارتی حکومت کے مسلمانوں سمیت اقلیتوں کو اجاگر اور تنقید کا نشانہ بنانے والے صحافیوں اور میڈیا ہاؤس پر چھاپے مارے گئے اور کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور موبائل فونز تحویل میں لے لیے گئے۔

مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ہاؤس پر چین کے لیے پروپیگنڈا کرنے کے عوض امریکی کھرب پتی نویلے رائے سنگھم سے رقوم وصول کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارنے والے بھارتی وزارت داخلہ کے افسروں کا دعویٰ ہے کہ یہ میڈیا گروپ اور صحافی بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل کررہے ہیں اور چینی ایجنڈے کو پھیلا رہے ہیں۔ بھارت کے پریس کلب نے صحافیوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.