دیوالیہ بینک میں 5لاکھ سے اوپر رقم کو تحفظ نہیں، اسٹیٹ بینک

0 56

پاکستان میں 10 شعبوں میں انٹرنیشنل این جی اوز کام کررہی ہیں، کل 114 انٹرنیشنل این جی اوز اس وقت پاکستان میں کام کررہی ہیں،زیادہ شرح سود سے 600ارب قرض بڑھنے کا انکشاف ہو گیا۔

سینیٹر فیصل سلیم رحمن کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری وزارت داخلہ نے بریفنگ دی،سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی نے پاکستان میں آئی این جی اوز کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

114 انٹرنیشنل این جی اوز رجسٹرڈ ہیں اور 10 کی رجسٹریشن پر کام جاری ہے،وزارت اقتصادی امور ڈو یژن حکام کا کہنا ہے کہ ا ین جی اوز کی رجسٹریشن اور لائسنس کی بحالی کیلئے آن لائن پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایک سال میں این جی اوز کی 370 منصوبوں کی درخواستوں کی منظوری دی گئی ہیں، پالیسی ریٹ میں اضافہ کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور 100 بیسز پوائنٹ پالیسی ریٹ بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پالیسی ریٹ بڑھنے سے بینک ڈپازٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

پالیسی ریٹ بڑھنے سے تقریباً7 سو ارب روپے کی کرنسی سرکولیشن میں کمی ہوئی ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینکوں میں صرف پانچ لاکھ روپے تک کی رقوم کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔

کوئی بینک دیوالیہ، ڈوب جائے یا ناکام ہوجائے تو 5 لاکھ سے اضافی جمع رقم کوتحفظ حاصل نہیں،اکاؤنٹ میں موجود 5 لاکھ روپے سے زائد رقم محفوظ نہیں،سات کمپنیوں کی جانب سے پانچ سالوں میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔

بھارت ہم سے پانی کے اس قیمتی ذخائر کو چھیننے کی کوشش کر رہا ہے جس کے لیے پاکستان کو بنا کسی سمجھوتے کے ساتھ اس نازک جنگ میں حصہ لینے کی ضرورت ہے ہماری بقا اسی پر منحصر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.