گریگ فرگس کینیڈا کی ہاؤس آف کامنز کے پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے

0 60

سابق اسپیکر انتھونی روٹا دوسری جنگ عظیم میں نازی فوجی کی جانب سے لڑنے والے ایک شخص کو تقریب میں مدعو کرنے اور اعزاز دینے پر شدید عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اسپیکر انتھونی روٹا نے 98 سالہ نازی فوجی کا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے گزشتہ ماہ کینیڈا کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد کھڑے ہوکر استقبال کیا تھا اور اسے جنگی ہیرو کے طور پر متعارف کرایا تھا۔

تقریب میں بتایا گیا تھا کہ نازی فوجی ہنکا نے جنگ عظیم دوم میں یوکرائنی ڈیوژن کی جانب سے جنگ لڑی تھی،جس کے بعد یہ تفصیلات سامنے آئیں کہ جنگ عظیم دوم میں یوکرائنی ڈویژن بھی ایک رضاکار جنگی یونٹ تھا جو نازیوں کے کمان میں تھا اور اس نے بھی قتل عام میں حصہ ڈالا تھا۔

یہ تفصیلات سامنے آنے کے بعد سے ملک بھر میں شدید احتجاج ہوا جس پر اسپیکر انتھونی روٹا نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ وہ ہنکا کے نازی کمان میں جنگ لڑنے سے واقف نہیں تھے۔تاہم عوام کی جانب سے اس معافی کو قبول نہیں کیا گیا اور اسپیکر انتھونی روٹا کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.