بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا نماز سکھانے والے ٹیچر پر وحشیانہ تشدد

0 106

وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اسکول میں گھس کرنماز سکھانے والے ٹیچر پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہندو انتہا پسندوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں نے اسکول کو معافی مانگنے پر مجبور بھی کیا۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کو مختلف مذاہب کے بارے میں آگہی دینے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ نماز کا طریقہ بھی بتایا گیا تھا۔ ہندو بچوں کو زبردستی نمازپڑھنے پر مجبور نہیں کیا گیا۔

احمد آباد کے مسلمان دشمن سرکاری اہلکاروں نے ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔ ٹیچر پر انتہا پسند ہندو غنڈوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.