امریکا کا ضبط شدہ ایرانی گولہ بارود یوکرین بھیجنے کا فیصلہ

0 103

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق ایران کے ضبط شدہ گولہ بارود میں سے 7.22 ایم ایم کے 1.1 ملین راؤنڈز یوکرین بھیجے جائیں گے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ راؤنڈز دسمبر 2022 میں امریکی نیوی نے پکڑے تھے جو کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے یمن میں حوثی ملیشیا کو بھیجے جا رہے تھے۔

جب یوکرین کی وش لسٹ پر اور میدان جنگ میں ائیر ڈیفنس سسٹم اور لانگ رینج اسلحہ سب پر چھایا ہوا ہو، ایسے میں اس گولہ بارود سے جنگ کے نتائج پر کوئی بہت بڑا فرق نہیں آئے گا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ اسلحہ اور گولہ بارود یوکرین میں مسلسل مغربی اسلحے کی ترسیل سے متعلق تحفظات دور کرنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.