امریکا، یورپی ر ہنماؤں کی حماس حملوں کیخلاف دفاع کی کوششوں میں اسرائیل کی حمایت

0 114

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام رہنما فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو تسلیم کرتے ہیں لیکن حماس فلسطینی عوام کو مزید دہشت گردی اور خونریزی کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتی۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیرجان کربی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع میں امریکی فوجیوں کو گراؤنڈ میں لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

فرانسیسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپی ر ہنماؤں نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کو بڑھانے سے باز رہے۔

دوسری جانب چین کے دورے پر موجود اعلیٰ امریکی سینیٹر چک شومرنے بیجنگ میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے چین سے اسرائیل کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.