فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ، غزہ اور گرد و نواح میں لڑائی بند کرنا ہے،سعودی عرب

0 111

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اہم اجلاس میں اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہونے سے روکنے کے حق میں ہے۔

اجلاس کے دوران شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسرائیل فلسطین معاملے پر تازہ کشیدگی سے متعلق بین الاقوامی رہنماؤں سے ہونے والی گفتگو سے کابینہ کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں استحکام اور بین الاقوامی معاشی ترقی کیلئے کی جانے والی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار کرنے کی عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ نے لینڈ ٹرانسپورٹ، سویلین اور ملٹری حکام کی ٹرانسپورٹیشن کے معاملات پر ترمیم اور زرعی میشینری اور اوزاروں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلوں کی منظور دی۔

دوسری طرف ایران اور عراق کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بھی غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.