غزہ پر اسرائیلی بمباری 1100 سے زائد فلسطینی شہید

0 71

اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر حملوں میں ممنوعہ سفید فاسفورس استعمال کیا، وائٹ فاسفورس سے زمین پر وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھتی ہے، انسانی جسم کے پٹھوں اور ہڈیوں تک کو جلادیتا ہے۔

اسرائیلی بمباری سے اسلامک یونیورسٹی کے کچھ بلاکس، رہائشی عمارتیں اور بازار ملبے کا ڈھیر بن گئے، غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ کی بمباری کے بعد اسرائیل نے غزہ میں زمینی آپریشن کی دھمکی دیتے ہوئے 3 لاکھ ریزرو فوجی غزہ کی سرحد پر بھیج دیے جبکہ اسلحے سے بھرا ہوا امریکی طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا۔

القسام بریگیڈ کے سربراہ کے گھرپر اسرائیلی حملے میں سپریم کمانڈر محمد الضیف کے والد، بھائی، بھتیجے اور پوتی شہید ہوگئے،واحد پاور اسٹیشن کے کام بند کردینے کے بعد غزہ میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.