ورلڈکپ،بھارت نے افغانستان کو ہرا دیا،شرما کی شاندار سنچری

0 63

آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، بھارتی ٹیم نے 273 رنز کا ہدف محض 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 5 چھکوں اور 16 چوکوں کی مدد سے 131 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ بھارت میں جاری میگا ایونٹ میں بدھ کو دہلی میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغان ٹیم کے قائد حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

حشمت اللہ شاہدی اور عظمت اللہ عمرزئی کے سوا افغان ٹیم کا کوئی بھی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، حشمت اللہ 80 اور عظمت اللہ 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز 21، ابراہیم زدران 22، رحمت شاہ 16، محمد نبی 19، نجیب اللہ زدران 2 اور راشد خان 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، مجیب الرحمان 10 اور نوین الحق 9 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، جسپریت بمرا نے 4، ہارڈک پانڈیا نے 2 ۔

شردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 35 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بھارتی قائد روہت شرما اور ایشان کشن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 18.4 اوورز میں 156 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، ایشان کشن 47 رنز بنا کر راشد خان کی گیند کا نشانہ بنے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.