اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ، حزب اللہ

0 107

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نائب رہنما نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کا دورہ کرکے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات میں ایران نے اسرائیل کو غزہ پر حملے بند نہ کرنے کی صورت میں خبردار کردیا۔

اس موقع پر انہوں نے متنبہ کیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جنگی جرائم بلاشبہ اجتماعی ردعمل کا باعث بنیں گے، غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں نیا محاذ کھلنا ممکنہ حقیقت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.