غزہ پر اسرائیل کی بمباری ، 583 بچوں سمیت 1800 سے زائد فلسطینی شہید
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا ساتواں روز ،اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 1800 ہوگئی ہے جب کہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کرگئی ، فلسطینی اپنی زمین کبھی نہیں چھوڑیں گے، اسرائیل انخلا کے لیے عالمی اداروں کو دباؤ میں لارہا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے اپیل کی ہے، فلسطینیوں کی فوری ضروریات کے لیے 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔