اسرائیل کا غزہ پر قبضہ بڑی غلطی ہو گی، امریکی صدر

0 107

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حماس کا وجود مٹانا ہو گا اور ان کا کہنا تھا جلد اسرائیل کا دورہ کرنے پر بھی غور کر رہا ہوں۔

صدر جو بائیڈن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ حماس فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی ترجمانی نہیں کرتی جبکہ محمود عباس نے بھی امریکی صدر کی تائید کی۔

ادھر اسرائیل کے نئے وزیر GIDEON SA’AR نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا مشرق اور شمال دونوں جانب سے فلسطینیوں کو اپنا علاقہ چھوڑنا پڑے گا۔

امریکی قومی سلامتی مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ، بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے، جنگ کے باعث لبنان سرحد پر نیا محاذ کھلنے اور ایران کی شمولیت کا بھی خدشہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر کے غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کے دورے کے بعد انٹونی بلنکن نے قاہرہ میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں مصری صدر نے کہا اسرائیل اب اجتماعی سزا پر اتر آیا ہے، مصرکے بعد انٹونی بلنکن اردن پہنچے اور جہاں سے وہ آج دوبارہ اسرائیل جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.