ہماری دعائیں غزہ کے شہریوں کیلئے ہیں، فرانسیسی فٹبالر

0 74

فرانس سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبال کریم بینزیما نے بھی اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا ہے۔

صیہونی فورسز کی جانب سے گزشتہ 9 روز سے غزہ پر شدید بمباری کی جا رہی ہے جس میں اب تک 2600 سے زائد افراد شہید اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے سیز فائر کے مطالبے کے باوجود اسرائیلی فورسز غزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں اور میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے مزید علاقے پر قبضے کا پلان بنایا ہے جسے حتمی شکل دینے کے لیے اسرائیل نے محصور غزہ پر زمینی کارروائیاں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے غزہ پر حملے کو ان کا حق دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کا خاتمہ ضروری ہے تاہم جو بائیڈن نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر زمینی کارروائی اسرائیل کی بڑی غلطی ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.