عالمی برادری اسرائیل کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام سے روکے، نگران وزیراعظم

0 115

نگران وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری تشدد روکنے کے فوری اقدامات کرتے ہوئے ذمہ داروں کا احتساب کرے،اسپتال کو نشانہ بنانا غیر انسانی فعل ہے کیونکہ عالمی انسانی قانون اسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

نگران وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیل کے اندھا دھند حملے ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا،روس نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کو ’جرم اور غیر انسانی فعل‘ قرار دے دیا ۔

واضح رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے اورصیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.