اقوام متحدہ سے منسلک ایک اسکول پر غاصب اسرائیل کا ہوائی حملہ

0 73

غاصب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد رسانی اور کام سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے انروا UNRWA)) سے وابستہ ایک اسکول پر بمباری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس اسکول میں مظلوم فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی لیکن قدس کی غاصب اور جابر اسرائیلی حکومت کے طیاروں نے پناہ گزینوں کو بھی نہیں بخشا اور ان پر ظالمانہ بمباری کردی۔

جس میں پناہ گزیں فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید اور زخمی ہوگئی۔ شہید اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں ابھی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

وفا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی جنگی طیاروں نے مذکورہ اسکول کے قریب ایک رہائشی مکان پر بھی حملہ کیا جس میں کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.