اسرائیل کی گوشہ نشینی کا سلسلہ شروع
اسرائيل بحرین، اردن ، مراکش اور مصر میں اپنے سفارت خانے خالی کر رہا ہے، لبنان میں امریکہ کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ فوری طور پر اس ملک سے نکلنےکی پلاننگ کریں ۔
اس سے قبل بیروت میں واقع برطانیہ اور سعودی عرب کے سفارت خانوں نے بھی اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ لبنان سے نکل جائيں،صیہونی حکومت اس سے قبل ترکیہ میں اپنا سفارت خانہ خالی کر چکی ہے۔
لبنان کے سرحدی علاقوں پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں شدت آنے کے ساتھ ہی حزب اللہ نے بھی مقبوضہ علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیئےہیں۔