سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور روانگی کیلئے طیارے میں سوار

0 100

سابق وزیراعظم نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جہاں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے موقع پر ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جہاں ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلےکی مہر لگائی گئی،ائیرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوئی جس کے بعد انہوں نے قانونی دستاویزات پر دستخط کیے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ قانونی دستاویزات پر نواز شریف کے دستخط لیے گئے، تصدیقی کارروائی بھی مکمل کی گئی، بائیو میٹرک سرٹیفیکیٹ بھی لیا گیا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے بڑے بھائی اور پارٹی قائد کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.