امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاج

0 114

امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاج کرکے خالصتان تحریک کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین نے احتجاج میں شرکت کی، اس دوران سکھ کمیونٹی خالصتان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہی۔

مظاہرین نے کہا کہ امریکا مودی سرکار پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کیے جانے کا دباؤ ڈالے۔

احتجاج میں مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل کر حمایت کرنے اور کینیڈا میں قتل کیے جانے والے خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.