بحیرہ عرب کے جنوب مغرب میں موجود طوفان ‘تیج شدید سمندری طوفان میں بدل گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت طوفان تیج گوادر کے جنوب مغرب سے 1600 کلو میٹر اور کراچی کے جنوب مغرب سے 1850کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ طوفان کا رخ عمان اور یمن کے ساحل کی جانب ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
طوفان یمن کے شہر الغیضہ کے جنوب سے 175 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، آج رات طوفان کے یمنی ساحل سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔